”ہمیں کورونا کی وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا “وائرس کا شکار گورنر سندھ کا حیران کن بیان

”ہمیں کورونا کی وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا “وائرس کا شکار گورنر سندھ کا ...
”ہمیں کورونا کی وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا “وائرس کا شکار گورنر سندھ کا حیران کن بیان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت کورونا وبا کے ساتھ جینا سیکھنا ہو گا۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ابھی صحت بالکل ٹھیک ہے، سارے اسٹاف اور فیملی کا ٹیسٹ کروایا ہے، دو دن پہلےعلامات تھیں، ابھی کورونا کی کوئی علامات نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرادعلی شاہ محتاط انسان ہیں، ٹیسٹ کرواتے ہوں گے، احتیاط کرنےکا مقصد دوسروں کو بچانا ہے،ہمیں پورے ملک میں ٹیسٹنگ صلاحیت مزید بڑھانی ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید :

قومی -