والدہ کے انتقال کے چند ہی روز بعد  اداکار عرفان  خان کو آئی سی یو منتقل کردیا  گیا

والدہ کے انتقال کے چند ہی روز بعد  اداکار عرفان  خان کو آئی سی یو منتقل ...
والدہ کے انتقال کے چند ہی روز بعد  اداکار عرفان  خان کو آئی سی یو منتقل کردیا  گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کس وجہ سے آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق  54 سالہ عرفان خان کو طبیعت خراب ہونے پر ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال نے یہ نہیں بتایاکہ انہیں کس وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے، اداکار کے کسی رشتہ دار نے بھی اس حوالے سے بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ عرفان خان نیورو اینڈ کرائن ٹیومر میں مبتلا تھے، انہوں نے لندن سے اپنا علاج کرایا تھا جس کے بعد وہ ممبئی واپس آئے تھے۔ انہوں نے علاج مکمل ہونے کے بعد انگریزی میڈیم فلم کی شوٹنگ کی تھی لیکن فلم کے سیٹ پر اکثر ان کی طبیعت بگڑ جایا کرتی تھی۔

خیال رہے کہ 25 اپریل کو عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال ہوا تھا۔ سعیدہ بیگم کا تعلق راجستھان کی اکلوتی مسلمان ریاست "ٹونک" کے نواب خاندان سے تھا، ان کے آباؤاجداد 19 ویں صدی میں افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے۔

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے عرفان خان اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرپائے تھے کیونکہ وہ ممبئی میں مقیم تھے اور ان کی والدہ کا انتقال ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہوا تھا۔انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنی والدہ کا آخری دیدار کیا۔

مزید :

تفریح -