"کون ہے جو شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کی تعریف نہیں کر رہا ، ہاں جنرل عاصم ۔۔۔" کامران خان کا حیران کن تجزیہ

"کون ہے جو شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کی تعریف نہیں کر رہا ، ہاں جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات و نشریات بنانے کے فیصلے کو شاندار قرار دے دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات بنانے کا عمران خان نے کمال فیصلہ کیا ہے۔ " کون ہے جو شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کی تعریف نہیں کررہا یہ فیصلہ حیران کن حد تک وزیر اعظم کے قسمیہ میڈیا مخالفین کواتنا ہی پسند آیا جتنا پی ایم ایل این پی پی پی کی لیڈر شپ کو۔"

کامران خان نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے معاون خصوصی اطلاعات بننے پر ان لوگوں کو اعتراض ہے جنہوں نے فوج کی مخالفت کی قسم اٹھا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا " جنرل عاصم کے حوالے سے فوج کے قسمیہ مخالفین ناخوش ہیں تو ہوا کریں۔"