فلم ”کشمیر“میں بھی کام کررہی ہوں، اداکارہ آنچل خان
۔لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی معروف پرفارمرآنچل خان نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ان دنوں فلم ”کشمیر“میں بھی کام کررہی ہوں۔میری منزل ابھی دور ہے لیکن اس کو پانے تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔ایک سوال کے جواب میں آنچل خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کم وسائل کے باوجود کرونا جیسی موذی وباء کا دلیری اوربہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمدہوئے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں وسائل رکھنے والے کئی ممالک کوآج بھی مشکلات کا سامناہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنالیں تاکہ ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھ سکیں۔ا
نچل خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ اس کی شدت میں کمی آ ئی ہے، اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں توخدانخواستہ دوسری لہر بھی آسکتی ہے جو ماہرین کے مطابق بڑی شدید ہو گی۔