4ملزمان گرفتار، نقدی،  موبائل،ناجائز اسلحہ برآمد

4ملزمان گرفتار، نقدی،  موبائل،ناجائز اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)  انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ احسا ن اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ثاقی طارقی موبائل سنیچنگ گینگ کے 4ملزمان سرغنہ گینگ طارق عرف طارقی، شفقت، سکندر اور اویس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی، 9 موبائل فونز اورناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لی  ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور لاہور کے مختلف تھانوں میں موبائل سنیچنگ کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے موبائل سنیچنگ گینگ کی گرفتاری پر قلعہ گجرسنگھ پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید :

علاقائی -