الیکشن کمیشن، گیلانی کی نا اہلی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 24 مئی تک ملتوی
اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے لیئے دائر درخواستوں پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔منگل کو الیکشن کمیشن میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے لیئے دائر درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی جمیل احمد خان اور فہیم خان کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی،الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں ملیکہ بخاری اور عالیہ حمزہ کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملے پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔
گیلانی