کورونا کے پھیلا وکا خدشہ پی پی 84 خوشاب کے انتخاب کیلئے ایس او پیز جاری
اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کورونا پھیلا کے خدشے کے پیش نظر پی پی 84 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی84 خوشاب کے انتخاب کیلئے کورونا ایس اوپیز جاری کر دیئے، جس میں کہا گیا ہے کہ پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب 5مئی کو منعقد ہوگا، اس حوالے سے ڈی آراو،آراو،پولنگ عملہ اور امیدواران کیلئے کورونا ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دفاتر میں فیس ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ عملے کیلئے فیس ماسک،ہینڈ سینی ٹائیزرمہیا کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن میٹریل کی وصولی کیلئیعملہ دستانوں کا لازمی استعمال کریگا جبکہ امیدواران،سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران ایس اوپیز پرعمل کریں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق پولنگ ڈے پرووٹر بغیر ماسک پولنگ اسٹیشن میں داخل نہیں ہوسکیں گے اور پولنگ ڈے کے موقع پر بزرگ افراد کی الگ قطار بنائی جائے گی۔
84 خوشاب