امتناع قادیانیت ایکٹ کا نفاذفقید المثال کامیابی ہے،علماء

 امتناع قادیانیت ایکٹ کا نفاذفقید المثال کامیابی ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام 26اپریل 1984ء کونفاذ امتناع قادیانیت ایکٹ فیصلے کی یاد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیر پیر سلمان منیر نائب امراء مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،پیرولی اللہ شاہ بخاری اور حافظ شعیب الرحمن قاسمی،قاری محمد حنیف حقانی،مفتی عاشق حسین،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،پیر طارق محمود نقشبندی،قاری محمد منسوب رحیمی،رحمت اللہ لاشاری،عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ اپریل 84ء میں امتناع قادیانیت ایکٹ کا نفاذفقید المثال کامیابی اور تاریخی فتح ہے اس سے آقاؐ کی ختم نبوت کو مزید آئینی تحفظ ملا اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بیخ کنی ہوئی اور اسطرح 7ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کے بعد یہ دوسرا بڑاکارنامہ ہے۔
 ضرورت اس امر کی ہے کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و موثر عملدرآمد کرایا جائے جو حکومت کا دینی و آئینی فریضہ ہے۔