متروکہ وقف املاک کی زمین پر ایلیٹ فورس قبضہ کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی زمین پر پولیس ایلیٹ فورس کے قبضے کیخلاف دائردرخواست پر آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر عدالت کوبتایا کہ ایف آئی اے یا پھر اینٹی کرپشن میں سے کس کے پاس کارروائی کرنے کا اختیار ہے؟چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان نے محمد زکریا کی درخواست پر سماعت کی جس میں متروکہ وقف املاک کی زمین پر پولیس قبضہ کو چیلنج کیا گیا کیس کی سماعت شروع ہوئی تو آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی اور
ایڈیشنل سیکرٹری ہوم مومن آغا عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ اس معاملے پر وفاقی یا صوبائی کس حکومت پاس کارروائی کا اختیار ہے؟ سرکاری وکلا ء نے معاونت کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا درخواست گزار کے وکیل کا موقف ہے ایلیٹ فورس ٹریننگ سنٹر کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر قبضہ کیا گیا جو غیر قانونی اقدام ہے اس حوالے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
رپورٹ طلب