پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں گے: چودھری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے ایم این اے صداقت علی عباسی اورپنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل احمد کی ملاقات،ملاقات کے دوران پوٹھوہار خطے میں پینے کے صاف پانی کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصا ف کے رکن قومی اسمبلی و پنجاب آب پاک اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سربراہ صداقت علی عباسی نے گور نر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اس موقعہ پرچیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمداور دیگر بھی شر یک تھے ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے کے لیے مربوط پالیسی تشکیل دی جائے گی اور بڑی آبادیوں کو فلٹریشن پلانٹس دیئے جائیں گے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 4ارب روپے کے نئے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے اور آئندہ ماہ کے آغاز میں پنجاب کے مختلف شہروں میں پینے کے پانی کے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا اْنہوں نے کہا کہ ان منصوبوں میں حکومت اور اپوزیشن کے علاقوں کی کوئی تفر یق نہیں ہوگی بلکہ تمام منصوبے میرٹ اور شفافیت کو سامنے رکھتے ہوئے شروع اور مکمل کیے جائیں گے گور نرنے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی اور پنجاب کی متعلقہ بیوروکریسی ایک پیج پر ہیں اور ہم وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے شہروں اور دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کا وعدہ پورا کر یں گے اْنہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ایک مشن سمجھتاہوں اور موجودہ دور حکومت میں پنجاب کے زیادہ سے زیادہ علاقوں تک پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار میں پینے کے پانی کے شدید مسائل ہیں اور اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات خوش آئند ہیں اْنہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کر نے کے لیے روالپنڈی ڈویژن میں فوری، قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جا رہی ہے۔
چودھری سرور