مافیاز کا پروردہ عمرانی ٹولہ عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا: سید حسن مرتضیٰ

مافیاز کا پروردہ عمرانی ٹولہ عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا: سید حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ مافیاز کے زور پر برسراقتدار آنے والا عمرانی ٹولہ عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے،سلیکٹڈ کے دور حکومت میں ٹیکس دینے والوں کو تکلیف اور ٹیکس چوروں کو ریلیف دی جا رہی ہے، میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا کے بعد آٹا مافیاعوام پر  پل پڑا ہے,پنجاب دیگر صوبوں سے آٹے کی قیمت میں اضافے کی ریس جیت چکا ہے اور یہاں  آٹے کے 20کلوتھیلے کی قیمت میں 473روپے کا اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
بزدار حکومت عام آدمی سے روٹی کا آخری لقمہ بھی چھین لینا چاہتی ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ این آر او نہیں دونگا کی رٹ لگانے والی حکومت نے شوگر مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں،شوگرکارٹل کیخلاف جے آئی ٹی سربراہ کی تبدیلی انصافین جسٹس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔