پی ٹی آئی عوام سے کئے وعدے پورے کررہی ہے،ڈاکٹر سیمی بخاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے دونوں نے جان بوجھ کر جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا، پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کررہی ہے، موجودہ حکومت ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے، پنجاب میں نئے ترقی کے دور کا آغاز ہوچکاہے، نئے منصوبوں کے آغاز سے عوام کو روزگار ملے گا، ماضی کی حکومتوں اور ان کے حواریوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے نظام کی تبدیلی، کرپشن کے خاتمے اور بلاتفریق احتساب کے لئے آواز بلندکی۔
، انہوں نے ملک میں تاریخی جدوجہد کی دوجماعتوں کی پارٹنرشپ کو توڑا اور سٹیٹس کو کی جماعتوں شکست دے کر اقتدار میں آئے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عام آدمی کی نمائندہ جماعت ہے، پی ٹی آئی محور و مرکز ملک کو اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا ہے،پارٹی کی کامیابی میں کارکنان کی انتھک محنت اور جدوجہد شامل ہے، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور ان کے ماتھے کا جھومر ہیں، 2011 ء کو پارٹی کا مینارپاکستان پر تاریخی جلسہ کامیابی کی بنیاد ہے، کارکنان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔