سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس 389.90پوائنٹس گرگیا، ڈالر مزید مہنگا 

سٹاک مارکیٹ پھر مندی کا شکار، انڈیکس 389.90پوائنٹس گرگیا، ڈالر مزید مہنگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد منگل کو مندی کا رجحان غالب آگیا اور کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے پیش نظر لاک ڈاون کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 389.90 پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 47.59فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو54ارب17کروڑ79لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 10.33فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی گئی جس کے باعث ابتدائی اوقات میں تیزی کا رجحان رہا اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 45936پوائنٹس کی بلند سطح پرگیاتاہم بعد ازاں  متوقع لاک ڈاون  سے کاروبار متاثر ہونے کے خدشات کے باعث حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 45161پوائنٹس کی نچی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 389.90پوائنٹس کی کمی سے45292.87پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس217.01پوائنٹس کی کمی سے18580.29پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس210.73پوائنٹس کی کمی سے 30635.26پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طورپر395کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 191میں کمی اور16میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب31ارب24کروڑ27لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب77ارب6کروڑ48لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ 100روپے کے اضافے سے9899روپے اورنیسلے پاکستان90.50روپے کے اضافے سے5840.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو38.01روپے کی کمی سے1499.99روپے اورشیزان انٹر26.52روپے کی کمی سے327.14روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز منگل کو بھی برقرار رہی اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید154.65روپے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 155.30روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خریدمزید45پیسے کے اضافے سے154روپے سے بڑھ کر154.45روپے اور قیمت فروخت154.15روپے سے بڑھ کر154.65روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید60پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر155روپے اور قیمت فروخت154.80روپے سے بڑھ کر155.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید186 روپے اور قیمت فروخت188روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید214روپے اور قیمت فروخت216روپے برقرار رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ4ہزار600روپے مستحکم رہی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1780ڈالر برقرار رہی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت89678روپے مستحکم رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 1350روپے برقراررہی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -