چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز نثار  احمد میمن آج ایف ایم 101 پر عوامی مسائل سنیں گے

  چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز نثار  احمد میمن آج ایف ایم 101 پر عوامی مسائل سنیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اور وزارت ریلوے کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن ای کچہری کے سلسلے میں آج (بدھ)سہ پہر 4 بجے سے شام 5 بجے تک ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101 پر عوامی مسائل اور شکایات سنیں گے۔ ای کچہری میں ریلوے امور سے متعلق عوام اپنے مسائل اور شکایات ریلوے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نثار احمد میمن کے سامنے رکھیں گے جنہیں موقع پر جواب دے کر حل کیاجائے گا۔ عوام الناس ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101 کے اس نمبر 042-99201066 پر فون کرکے ریلوے امور سے متعلق بہتری لانے کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سوالات و جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔

مسائل

مزید :

صفحہ آخر -