مانگا منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،شہری مشکلات کا شکار
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مانگا منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں صفائی کرنے والا عملہ اکثر غائب رہتا ہے صفائی کرنے والے خاکروب کہتے ہیں کہ ہم کیا کریں سینٹری انسپکٹر نہ تو صفائی کر نے کے لیے کوئی جھاڑو لے کردیتا ہے نہ ہی گندگی اورکوڑا گلی محلوں سے اٹھانے کے لیے ریڑی،رکشہ فراہم کرتے ہیں ۔سینٹری انسپکٹر ملک بوٹا شہزاد احمد بھٹی سے رابطہ کیا تو انہوں کہا ماضی میں بلدیاتی اداروں کا خاتمہ ہوا اس دن سے ہم در بدر دھکے کھا رہے ہیں ہمارے پاس مانگا منڈی میں نہ کوئی دفتر ہے اور نہ سامان رکھنے کے لیے کوئی جگہ ہے سامان رکھنے کے لیے ایک دوکان کرائے پر لے رکھی ہے اسکا کرایہ خودادا کرتے ہیں۔ مانگا منڈی کے شہریوں نے بتایا کہ یوسی 265 اور یوسی 266 کی آبادیوں مانگا گاؤں کے گلی محلوں، محلہ طارق آباد، حویلی شریف خاں، ہسپتال روڈ، یونین کونسل روڈ، رشید ٹاون،محلہ توحید آباد،مشتاق آباد، بستی احمد آباد،گاؤں چاہ تمولی اورتلاب سرائے کی سڑکوں پر گندگی کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔مانگا منڈی کے شہریوں نے ڈی سی او لاھور تحصیل راے ونڈ کے اے سی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔