حکومت عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف دینے پر توجہ دے،اشرف بھٹی

حکومت عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف دینے پر توجہ دے،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف دینے پر توجہ دے، ملک میں مہنگا ئی کا جادو سر چڑھ کو بو ل رہاہے او رحکمران صر ف اپنی خر مستیوں میں مصروف نظر آ رہے ہیں،رمضان میں اشیا ء خوردونوش کی قیمتو ں میں ہو شربااضا فہ مسلمان تاجروں کی تجار ت پر سوا لیہ نشان ہے۔انہو ں نے کہاکہ تجار ت کے نام پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر مسلمانو ں کو لو ٹنااللہ تعالی کے غضب کودعو ت دینے کے متراد ف ہے۔

  حکومت تاجروں کو سہو لیا ت فراہم کرے اور سرکاری سطح پر مقررہ قیمتوں پر اشیا ء بیچنے کا پا بند بھی کرے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ حکومتی وزراء اپنی ذمہ داریو ں پر توجہ دیں اورعوام کو مشکلا ت سے نکالنے کیلئے عملی طور پر اپنا کردارادا کریں، مہنگا ئی ایسا نا سور ہے جو کئی قیمتی جا نیں نگل چکاہے اور بہت سارے گھرو ں کو برباد کر چکا ہے، وزراء کا ز بانی جمع خر چ کو ئی فا ئدہ دینے والا نہیں لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ اپنے وزرائکو اپنی ذمہ داریاں نبھانے اورعوام کی فلاح و بہبو د کیلئے کام کرنے کا پا بند کرے۔