لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین کا سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کے دورہ ملتان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بتائیں کہ سو دنوں میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تھا، آج تین سال بعد بھی اپنے اس وعدے کو وہ پورا کیوں نہ کرسکے۔جنوبی پنجاب کو بے اختیار سیکرٹریٹ نہیں بلکہ علیحدہ صوبہ چاہیئے جس کے نام پر تبدیلی سرکار نے ووٹ ہتھیانے کیلئے سرائیکی وسیب کو بے وقوف بنایا،کسانوں کا استحصال کرنے کرنے والی تبدیلی سرکار کسان کارڈ دیکر کسان طبقہ کی توہین کر رہی ہے۔
مخدوم سید احمد محمود صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و سابق گورنر نے کہا کہ گندم اور چینی درآمد کرنے والے وزیراعظم عمران خان کو جنوبی پنجاب کسانوں کے حقوق کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے کے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑتی رہی ہے اور اس وقت تک لڑے گی جب تک الگ صوبہ نہیں بن جاتا۔سید یوسف رضا گیلانی جب وزیراعظم تھے انہون نے جنوبی پنجاب کی عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انکو الگ شناخت دینے کیلئے