شہبازشریف کی اپنے وکلا کے گھر آمد، لیگل ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

         شہبازشریف کی اپنے وکلا کے گھر آمد، لیگل ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی اپنے وکلااعظم نذیرتارڑ، امجد پرویز اور عطااللہ تارڑ کے گھر آمد شہبازشریف نے اعظم نزیرتارڑ، امجد پرویز اور عطااللہ تارڑ کی کاوشوں اور پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا، سابق   وزیرِ صحت سائرہ  افضل تاڑر بھی ملاقات میں موجود تھیں،اس موقع پر شہباز شریف نے   اپنے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت رنگ لائی اور انصاف کا حصول ممکن ہوا، شہبازشریف نے  اپنی قانونی ٹیم کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کے تجربے، امجد پرویز کے مدلل انداز اور عطا تارڑ کے پرخلوص جذبے کی بے حد قدر کرتا ہوں، شہبازشریف نے سینٹ کا رکن منتخب ہونے پر اعظم نذیر تارڑ کو مبارک بھی دی، انہوں نے عطااللہ تارڑ  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عطا تارڑ نے  عدالت کے اندر اور باہر جرات اور بہادری سے کیس لڑا، شہبازشریف قائد حزب اختلاف نے شبانہ روز محنت، وفاداری، لگن اور جذبے پر عطا تارڑ کو شاباش دی۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -