آئیے عہد کریں مدرسے زکو ۃٰ پرنہیں چلائیں گے،مولانا طارق جمیل
کراچی(این این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ آئیے ہم عہد کریں کہ مدرسے زکو ۃ پرنہیں چلائیں گے، زکواۃ صرف مساکین کیلئے ہے،جب میں نے 2000میں مدرسوں کا آغاز کیا تو مجھے زکواۃ کیلئے کہتے ہوئے تکلیف ہوتی تھی، یہی وہ وقت تھا جب میں نے اپنے کاروبار کا سوچا تھا، لیکن تب میرے پاس اتنے وسائل نہیں تھے، کورونا کی عالمی وباء نے انہیں دوبارہ اس سوچ پر مجبور کیا کہ وہ اس آمدنی سے مدرسے چلا سکتے ہیں۔وہ کراچی میں اپنے پہلے فلیگ شپ سٹور کے افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔مولاناطارق جمیل نے کہاکہ میں نے جس چیز کی خواہش کی وہ ہمیشہ میرے پاس موجود رہی، زندگی کے اس مرحلے پرمیں پیسہ کمانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
مولانا طارق جمیل