ڈٹ کے کھڑا رہنے کا دعوے کرنیوالا ترین گروپ کے پریشر میں آگیا
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جو بڑے فخریہ انداز میں یہ کہا کرتا تھا کہ ڈٹ کے کھڑا ہے آپکا کپتان آج وہی ڈٹ کے کھڑا رہنے کے دعوے کرنے والا ترین کے پریشر گروپ میں آکر نہ صرف ایف آئی اے کے سرکاری وکیل کے ذریعے یہ تحریری بیان عدالت میں جمع کروارہا ہے کہ اس میں جہانگیرترین کا نام غلطی سے آ گیا ہے اور انکوائری کرنے والے آفیسر کو بھی ترین کے اسی پریشر گروپ کے مطالبے پر ملاقات سے قبل ہٹا رہا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔
عظمی بخاری