پی ٹی آئی بلوچستان پارلیمانی اراکین کا بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور
کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی نے حکومت بلوچستان سے علیحدگی پرغورشروع کردیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں اراکین نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ فیصلہ سازی میں انہیں یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے، سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ سازی میں نظر انداز کیے جانے کے مسئلے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں شریک اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچستان کابینہ میں پی ٹی آئی کوعددی اکثریت کے بجائے اقلیتی تناسب سے شامل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7ہے۔
علیحدگی پر غور