کتاب بینی، معلومات سے ہی پیچیدہ مسائل حل ہوں گے، ڈاکٹر اطہرمحبوب
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ورلڈ بک اور کاپی رائٹ ڈے کے موقع پر بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے احکامات اور پیغام بنی نوع انسان تک کتابوں کے ذریعے ہی بھیجے۔انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
الہامی کتابوں کے ذریعے ہی انسانوں کو دنیا اور آخرت کی رہنمائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ کتب کے مطالعہ سے ہی تخلیقی صلا حیت اجاگر ہوتی ہے اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے نئی راہیں استوار ہوتی ہیں۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زرو دیا کہ ٹیکنالوجی کے مختلف ذرائع کا استعما ل کرتے ہوئے کتاب بینی کو فروغ دیں اور حاصل کردہ معلومات کو معاشرے کی بھلائی کے لیے استعمال کریں۔ابلاغ عامہ کے آسٹریلوی ماہر ڈاکٹر جونا رچرڈسن نے کہا کہ کتابوں کے مطالعہ سے ہی کسی موضوع سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں اور مطالعے کا یہ سفر ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف لائبریری ڈاکٹر کرسٹین میکنزی نے کہا لائبریاں انسانوں کو کتابوں اور معلومات تک رسائی دیتی ہیں انہی کی مدد سے ہم اپنے تاریخ اور کلچر کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ میکسیکوسے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر جوسس لاؤنے بھی کتب بینی کے فوائد سے آگاہ کیا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ کتب بینی سے انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور تخلیقی قوت کے باعث مسائل کا بہترین حل نکل آتاہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو گھروں میں مطالعے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے تاکہ بچوں میں مطالعے کی عادت پیدا ہوسکے۔ اساتذہ بچوں کو بک کلب اور سوسائیٹرزکے ذریعے کتاب بینی کی جانب راغب کریں۔ اسی طرح لائبریوں میں بھی نامورشخصیات کو بلا کر سیمینار منعقد کیے جائیں اور ایک کتاب بینی کے صحت مند کلچر کو فروغ دیا جائے۔
ڈاکٹر اطہر محبوب