شہریوں کو عمرہ پر بھجوانے رقم بٹوروالے  ملزم احسان احمد کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ  ایف آئی اے کے حوالے کر نیکا حکم 

 شہریوں کو عمرہ پر بھجوانے رقم بٹوروالے  ملزم احسان احمد کا دو روزہ جسمانی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) حکومتی اجازت نامہ کے بغیر شہریوں کو سعودی عرب عمرہ پر بھجوانے اور جھانسے میں رقم بٹورنے کا معاملہ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے گرفتار ملزم(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
 احسان احمد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزم کے خلاف شہری بلال نے 11 لاکھ 7 ہزار روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا تھا،ملزم نے شہری اور اسکے 10 اہل خانہ کو عمرہ پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کیا، دریں اثنا ملزم کے خلاف بغیر اجازت نامہ ویزہ لگوانے کا بھی الزام ہے، مزید برآں ملزم نے ایک دیگر واقعے میں شہری اور اسکی بیوی سے عمرہ کے ویزہ کے عوض بھی بھاری رقم ہتھیائی تھی،  ملزم سے ابھی تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عمرہ