جامعہ زکریا،ایمپلائز یونین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

جامعہ زکریا،ایمپلائز یونین کا مطالبات منظوری کیلئے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے صدر ملک صفدر حسین خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے نہ کرنے پر مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی کریش ہال میں دھرنا دیا گیا زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی مظاہرین کہا ڈیلی ویجزکو جان بوجھ کر انتظار کی سولی پر چڑھا جارہا ہے زکریا یونیورسٹی میں بدامنی پھیلا(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
نے کے لئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں سنیڈیکیٹ  سے منظوری کے بعد اساتذہ کا ایک گروہ ملازمین کو مستقل پر شب خون مارنے کی کوشش کررہی ہے جس کو ناکام ہوگئے ہیں جب تک نو ٹیفکیشن نہیں ملتا  احتجاج جارہی رہے گا اس سلسلہ  وسیع کیا جائے گا آج مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی دھرنا دیا اور مشکل وقت میں نماز حاجت ادا کی گئی۔تاہم دوسری جانب یونیورسٹی کے سنجیدہ حلقوں نے کرونا وباء کے دوران ایمپلائز یونین کے مذکورہ احتجاج کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایمپلائز یونین نے احتجاج کیلئے نامناسب وقت کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں جنھیں اس عمل سے باز رکھنے کیلئے یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ فوری ایکشن لے۔
مظاہرہ