یکم مئی کو مزدوروں کاعالمی دن، مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات کی تیاریاں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن یکم مئی کو منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے،انسانی تاریخ میں محنت و عظمت (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن 1 مئی ہے، 1884ء مین شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسیہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا، مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔
عالمی دن