لیاقت پور، وائلڈ لائف گائیڈ غیر قانونی شکار کرنیوالوں کا سہولت کار
لیاقت پور(نمائندہ پاکستان )وائلڈ لائف گائیڈ غیر قانونی شکار کرنے والوں کا سہولت کار بن گیا۔ عیدی لے کر شکار کی کھلی اجازت دے دی ہے تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
چولستانی باشندوں۔امیرو۔ سکھن۔جیلہ۔عبدالرشید۔ رحیمو۔ یار خان و دیگر نے بتایا کہ سونڑیاں چیک پوسٹ پر تعینات گائیڈ عباس نے عیدی حاصل کرنے کے لئے ڈویثرن بھر کے متعدد شکاریوں کی سہولت کاری انجام دیتے ہوئے چولستان کے دور دراز کے علاقوں میں ان افراد کو روزا نہ رات کی تاریکی میں مبینہ ہرنوں کا شکار کرانا معمول بنا لیا ہے ان افراد کے مطابق عباس رات کو ان شکاریوں کو گائیڈ کرتا ہوا جہاں ہرنوں کے غول کے غول موجود ہوتے ہیں وہاں لے جا تا ہے جہاں فی ہرن 5 ہزار روپے مبینہ معاوضہ وصول کیا جاتا ہے ان چولستانیوں نے وائلڈ لائف کے اعلی حکام سے فوری تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔
وائلڈ لائف