سندھ ہائیکورٹ: وزیراعلٰی اور سندھ کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم 

سندھ ہائیکورٹ: وزیراعلٰی اور سندھ کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ایگری کلچر اور سیکریٹری فنانس کی تنخواہیں بھی بند کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے یہ احکامات مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینش کی ادائیگی کی درخواست کی سماعت میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر دیا۔سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ایڈووکیٹ سہیل کھوسو نے عدالت کے روبرو کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے بار بار کے احکامات کے باوجود ریٹائرڈ ملازمین کو پینش نہیں دی جارہی ہے۔عدالت نے سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -