حیدر آباد: مزید 4کورونا مریض جاں بحق
حیدرآباد(این این آئی)سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والا اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق اور مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہو گئی۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 281 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے۔مزید 64 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔شہر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 408 ہو گئی ہے۔حیدر آباد میں گزشتہ سال سے رواں سال تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 315 ہو گئی ہے۔