جاوید لطیف کی گرفتاری ،آئی جی پنجاب سے کل جواب طلب

جاوید لطیف کی گرفتاری ،آئی جی پنجاب سے کل جواب طلب
جاوید لطیف کی گرفتاری ،آئی جی پنجاب سے کل جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے رہنما میاں جاوید لطیف کی گرفتاری پر انسپکٹر جنرل(آئی جی ) پنجاب سے کل جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارا لحق پنوں نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران میاں جاوید لطیف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جاویدلطیف کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سے منظوری نہیں لی گئی۔ 
عدالت نے لیگی رہنما کی گرفتاری پرآئی جی پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کے بھائی کی جانب سے لیگی رہنما کی گرفتاری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -