ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ کے دوران رنگ میں زخمی ہونے والا باکسر 10دن بعد جاں بحق

ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ کے دوران رنگ میں زخمی ہونے والا باکسر 10دن بعد جاں بحق
ورلڈ چیمپئن شپ فائٹ کے دوران رنگ میں زخمی ہونے والا باکسر 10دن بعد جاں بحق

  

وارسا ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نو جوان باکسر راشد السویست یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹ لگنے سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے دس روز بعد انتقال کر گئے ۔

انگریزی جریدے کے مطابق راشد السویست کی انتون وینوگراڈو کے ساتھ رواں ماہ پولینڈ میں فائٹ ہوئی ، فائٹ کے دوران انہیں دماغ پر چوٹ لگی جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی سرجری کی گئی ۔تاہم ان کی یہ سرجری کامیاب ثابت نہ ہوئی اور وہ ایک ہفتے کے بعد ہی انتقال کر گئے ۔

اطلاعات کے مطابق وہ مقابلے کے تیسرے رونڈ میں ہی گر گئے تھے ۔تاحال یہ علم نہ ہو سکا کہ ان کے دماغ میں پہلے سے کوئی چوٹ موجود تھی یا رنگ میں لگنے والی مخالف کی ضرب کا ہی اثر اتنا خطرناک تھا۔

مزید :

کھیل -