اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، فردوس عاشق اعوان

اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، فردوس عاشق اعوان
اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں، فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور مل ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں۔ گراں فروشوں کے خلاف 31ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں۔ 2ہزار سے زائد مقدمات کا اندراج، 5کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

 ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بزدارحکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عملدرآمد کیلئے متحرک ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اوراشیاءضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ رمضان پیکیج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

قومی -