وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا جس میں معذور افراد سے متعلق گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے۔اجلاس کے چھ نکاتی ایجنڈے میں آئی پی پیز کو 40 فیصد رقم کی ادائیگی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزارت توانائی اس حوالے سے سمری بھی پیش کرے گی۔اجلاس میں برآمدی صنعت کو آر ایل این جی پر 100 فیصد سبسڈی کے اجراءپر غور کیا جائے گا۔