پی آئی اے کے تین جہاز کل کورونا ویکسین لینے چین روانہ ہوں گے، ارشد ملک

پی آئی اے کے تین جہاز کل کورونا ویکسین لینے چین روانہ ہوں گے، ارشد ملک
پی آئی اے کے تین جہاز کل کورونا ویکسین لینے چین روانہ ہوں گے، ارشد ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے تین جہاز کل کورونا ویکسین لینے چین روانہ ہوں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کے مزید دس لاکھ ڈوز لانے کے حوالے سے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے چین سے ویکسین ملک میں لانے کے لئے 777 جہاز استعمال کر رہا ہے اور کل بھی پی آئی اے کے جہاز چین روانہ ہونگے۔ چند روز قبل بھی پی آئی اے نے چین سے 10 لاکھ ڈوز چینی شہر بیجنگ سے اسلام آباد پہنچائی تھیں۔

مزید :

قومی -