آئی پی ایل ، رائل چیلنجرز بینگلور نے دہلی کیپیٹلز کو شکست دیدی
احمد آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی ایل کے 22ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی کیپیٹلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے دی ۔
دہلی کیپیٹیلز نے ٹاس جیت رائل چیلنجرز بنگلور کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، بینگلور کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171رنز بنا ڈالے ۔
کپتان ویرات کوہلی 12، دیودت پاڈیکل 17، راجت پٹیدر31، میکس ویل 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، مڈل آرڈر وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 42گیندوں پر پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 75رنز بنا ڈالے اور ناقابل شکست رہے ۔
171رنز کے جواب میں دہلی کیپیٹلز کے اوپنر پرتھوی شا 21، شیکھر دھون 6، سٹیون سمتھ 4، مارکس سٹونس 22رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ۔کپتان رشبھ پنت 58رنز اور شمرون 53رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔