آج احتساب کو سیاسی انجینئرنگ کا نام دیا جانا شرمناک ہے، شہبازگل
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرا عظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج احتساب کو سیاسی انجینئرنگ کا نام دیا جانا شرمناک ہے۔سزا یافتہ بی بی معزز عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش فرما رہی ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ محترمہ کی ججز کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش پرانی ہے،نااہل لیگ نے ماضی میں افراد کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔محترمہ وزیراعظم قانوں و انصاف کے داعی ہیں اور میاں مفرور قانون کے مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جج سے فون پر فیصلے کرانے والے کس منہ سے عدلیہ کا بھاشن دے رہے ہیں، اداروں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے آج اداروں کی بات کر رہے ہیں۔