قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی سروسز آن لائن کردی گئیں، گیان چند

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی سروسز آن لائن کردی گئیں، گیان چند
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کی سروسز آن لائن کردی گئیں، گیان چند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی و ناردرن ایمریٹس نے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو قونصلیٹ کی طرف سے فراہم کردہ سروسز آن لائن کردی ہیں تاکہ لوگ گھر بیٹھے ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں۔ دبئی قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول، پاسپورٹ کی تجدید، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر بہت سی سروسز آن لائن کردی ہیں۔ اب لوگوں کو دور دراز کی ایمریٹس سے اپنے کاموں کے سلسلہ میں بار بار دبئی قونصلیٹ نہیں آنا پڑے گا بلکہ وہ گھر بیٹھے بہت سی سروسز سے استفادہ کرسکتے ہیں جس سے لوگوں کا قیمتی وقت اور پیسہ دونوں بچ سکیں گے۔

ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے بتایا کہ قبل ازیں ڈیڈ باڈیز (میتوں) کی کلیئرنس کے لیے بار بار قونصلیٹ آنا پڑتا تھا اب یہ کام بھی آن لائن کردیا گیا ہے۔ بذریعہ ویب سائٹ یہ کام بے حد آسان کردیا گیا ہے جبکہ ڈیڈ باڈیز کی کلیئرنس کے سلسلہ میں قونصلیٹ کا سٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔ گیان چند نے بتایا کہ ویب سائٹ کے بعد قونصلیٹ کی خدمات سے استفادہ کے لیے موبائل ایپ بھی متعارف کروائی جارہی ہے جو عوام الناس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے قونصلیٹ سے رابطہ آسان ہوگا جبکہ مختلف کاموں کے سلسلہ میں اپوائٹمنٹ بھی ایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکے گی جس سے لوگوں کو سہولت کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت بھی ہوگی۔

ویلفیئر کے کاموں کے سلسلہ میں گیان چند نے بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں اور ان کا حل بھی نکالا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گیان چند نے بتایا کہ زیادہ تر پاکستانی بوگس چیکوں، فراڈ، د ھوکہ دہی اور لین دین کے مسئلوں میں جیلوں میں بند ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کچھ پاکستانی جیلوں میں بند ہیں جن کی رہائی کے لیے قونصلیٹ کا عملہ ہمہ تن مصروف ہے۔ مسلسل فالو اپ کی وجہ سے اب تک متعدد پاکستانیوں کو جیلوں سے رہائی دلا کر پاکستان بھجوایا جاچکا ہے۔

جعلی ویزوں کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے بتایا کہ اگر کسی کو یو اے ای کا ویزہ ملتا ہے وہ شخص امارات آنے سے قبل قونصلیٹ کو ویزے کی کاپی بھیج کر اصلی یا نقلی ویزہ کے بارے جان سکتا ہے۔ یہ سہولت بھی قونصلیٹ کی مندرجہ ذیل ویب سائٹ پرموجود ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔