نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے جسم پر اپنی بہترین سہیلی کے ٹیٹو جیسا ٹیٹو بنوا لیا لیکن پھر اس بہترین سہیلی نے اس کے ساتھ ایسا کام کرڈالا کہ یہ ٹیٹو خاتون کے لیے بڑا پچھتاوا بن کر رہ گیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق نکی نامی اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ@stressymessydepressymama پر بتایا ہے کہ”وہ 12سال سے میری بہترین سہیلی تھی مگر میں نہیں جانتی تھی کہ وہ میرا ہی گھر برباد کر دے گی۔ میں اس کے جیسا ٹیٹو اپنے جسم پر کندہ کروا رہی تھی اور وہ اس دوران میرے شوہر کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہوئے تھی۔“
نکی کا کہنا تھا کہ ”چند ماہ قبل میری اس بہترین دوست نے میرا شوہر چوری کر لیا۔ میرے شوہر نے اس کے لیے مجھے چھوڑ دیا اور اب میں تنہاءرہ رہی ہوں۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میری بہترین سہیلی ہی میرے ساتھ ایسا کرے گی۔ اب اس کے جیسا ٹیٹو میرے لیے بہت بڑا پچھتاوا بن چکا ہے، جسے میں چاہتے ہوئے بھی اپنے جسم سے ہٹا نہیں سکتی۔ اس ویڈیو کے ذریعے میں لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ اس سے سبق سیکھیں اور اپنی زندگی میں ایسے آستین کے سانپوں سے محفوظ رہیں۔“