ماں باپ کیلئے بھی فرق کرنا مشکل، ہم شکل جڑواں بہنیں جن کا بوائے فرینڈ بھی ایک ہی ہے، کہانی ایسی کہ یقین کرنا مشکل 

ماں باپ کیلئے بھی فرق کرنا مشکل، ہم شکل جڑواں بہنیں جن کا بوائے فرینڈ بھی ایک ...
ماں باپ کیلئے بھی فرق کرنا مشکل، ہم شکل جڑواں بہنیں جن کا بوائے فرینڈ بھی ایک ہی ہے، کہانی ایسی کہ یقین کرنا مشکل 
سورس: Instagram/annalucydecinque

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی جڑواں بہنیں اینا اور لوسی ڈی سینکیو اس قدر ہم شکل ہیں کہ ان کے ماں باپ بھی ان میں فرق نہیں کر پاتے اور انہیں دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل جڑواں قرار دیا جاتا ہے۔ان کی شکلیں ہی ہو بہو ایک جیسی نہیں بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اس قدر وابستگی رکھتی ہیں کہ کبھی لمحے بھر کو بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتیں اور ان کے معمولات ایسے ہی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق 35سالہ اینا اور لوسی کی وارڈروب بھی ایک ہی ہے، ایک ہی بیڈ روم ہے، وہ ایک ہی وقت میں نہاتی ہیں اور اکٹھے ہی ٹوائلٹ جاتی ہیں۔ حتیٰ کہ ان دونوں کا بوائے فرینڈ بھی ایک ہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان کا 37سالہ بوائے فرینڈ بین بائرن الیکٹریشن ہے۔
 نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اینا نے بتایا ہے کہ ”جب وہ ٹوائلٹ جاتی ہے تو میں اس کے ساتھ جاتی ہوں، جب وہ نہانے جاتی ہے تو بھی میں اس کے ساتھ جاتی ہوں۔ ہم کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ایک دوسرے کے بغیر زندہ رہ سکتی ہیں۔ ہم جب ایک دوسرے سے الگ ہوں تو ہمیں اس قدر ذہنی پریشانی لاحق ہوتی ہیں کہ ہماری حالت غیر ہو جاتی ہے۔لوگ ہمیں دو سمجھتے ہیں لیکن ہم دونوں اپنے آپ کو ایک ہی فرد سمجھتی ہیں۔ بین بائرن ہمارے اس تعلق کو سمجھتا ہے اور کبھی ہمیں جج نہیں کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے درمیان کبھی حسد کا عنصر نہیں آیا اور ہم تینوں ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -