سوتیلی بیٹی کو جسم فروشی پر مجبورکرنیوالا ملزم گرفتار، ٹرک ڈرائیوں کو کس چیز کے عوض پیشکش کرتا؟ ایسی خبر کہ شیطان بھی کانوں کو ہاتھ لگائے
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)چند ہفتے قبل جرمنی میں اپنی 12سالہ سوتیلی بیٹی کو جسم فروشی کے دھندے پر مجبور کرنے والا ایک درندہ صفت انسان پکڑا گیا تھا۔ اب اس کیس میں ایسے انکشافات سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں کہ انسانیت شرم سے پانی پانی ہو جائے۔
دی سن کے مطابق 49سالہ تھامس ایس نامی ملزم نے کم عمر لڑکی کو 70ٹرک ڈرائیوروں کے ہاتھ فروخت کیا۔ وہ ایک موٹروے کے قریب رہتا تھا اور وہیں ٹرک ڈرائیوروں کو 5یورو نقد اور سگریٹ کے ایک پیکٹ کے عوض بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی پیشکش کرتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم ڈرائیوروں سے اصرار کرتا کہ وہ لڑکی کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی ویڈیو بھی بنائیں۔ ملزم نے اسی طرح ایک ٹرک ڈرائیور کو یہ پیشکش کی مگر وہ انسان نکلا اور اس نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار عدالت میں پیش کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ جب ٹرک ڈرائیور کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد وہ بتائی گئی جگہ پر پہنچے تو ملزم اپنی کم عمر سوتیلی بیٹی کے ساتھ اوڈی کار میں بیٹھا ہوا تھا۔ پولیس نے کئی ٹرک ڈرائیوروں کو بھی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔