’ بشیر میمن ایگزیکٹو اور عدلیہ کے در میان لڑائی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں‘ حکومت نے بشیر میمن کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر بشیر میمن کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے کہا جس نے بھی بشیر میمن کو پلانٹ کیا ہے اس کو عقل ہونی چاہیے تھی، بشیر میمن ایگزیکٹو اور عدلیہ کی لڑائی کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری عدلیہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے،کچھ عناصر ہیں جو چاہتے ہیں کہ عدلیہ سے لڑائی ہو۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ڈی جی ایف آئی کو بلا کرکبھی نہیں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر کیس بنائیں۔انہوں نے کہا اعظم خان ، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی ایک ساتھ میرے دفتر نہیں آئے ، بشیر میمن میرے کوئی جاننے والے یادوست نہیں جو ایسے منہ اٹھاکر دفترآئیں۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بشیر میمن منی لانڈرنگ اور سمگلنگ سے متعلق پریزنٹیشن کے لیے پی ایم ہاو¿س آتے تھے ، بشیر میمن نے مجھ سے یا میں نے کبھی ان سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔