بھائی کے قتل کا بدلہ، نوجوان نے ملزم کو عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی

بھائی کے قتل کا بدلہ، نوجوان نے ملزم کو عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا، ...
بھائی کے قتل کا بدلہ، نوجوان نے ملزم کو عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھلوال کی سیشن عدالت میں نوجوان نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملزم کو عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعدازاں پولیس کو گرفتاری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے سامنے نوجوان قمر انور پیشی پر آیا ہوا تھا کہ بھلوال کے ہی رہائشی محمد عامر نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم محمد عامر فرار ہونے کی بجائے جائے وقوع پر بیٹھ گیا اور پولیس آنے پر گرفتاری دے دی۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم عامر نے بتایا کہ مقتول قمر انور نے 2019 میں اس کے بھائی مانوورک کو قتل کیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے قمر انور کو موت کے گھاٹ اتارا۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -سرگودھا -