معروف صحافی افضل چوھدری کی نئی کتاب "نارووال کے ارسطو" شائع ہو گئی

معروف صحافی افضل چوھدری کی نئی کتاب "نارووال کے ارسطو" شائع ہو گئی
معروف صحافی افضل چوھدری کی نئی کتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(پ ر) نارووال کے برطانیہ میں مقیم معروف صحافی ادیب کالم نگار افضل چوھدری کی نئی کتاب "نارووال کے ارسطو"250 صفحات پر مشتمل شائع ہوگئی ہے اسے علم و عرفان پبلشر اردو بازار لاہور نے شائع کیا ہے اس سے قبل افضل چوھدری کی 3 کتابیں 'تلاش :مذاہب عالم 'میں اور تم،"انسان ثقافت اور مذاہب"،"3عورتیں بے نظیر بھٹو، نور جہاں،پروین شاکر" مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ نارووال کے ارسطو میں اس ضلع کی تاریخ، تحریک پاکستان اور شخصیات جیسے موضوعات شامل ہیں ۔ کتاب میں جن نارووال کے ارسطو ؤں کا تذکرہ ملتا ہے اس میں بابا گورونانک ، احسن اقبال،انور عزیز نصیر خاں، اشفاق تاج  ،طارق انیس، ڈاکٹر نعمت اور ادبی ارسطوؤں میں اشوک کمار بٹالوی، فیض احمد فیض، افضل چوھدری، سید عارف نوناری،مظہر برلاس، ضیا الحق نقشبندی  اور دیگر شامل ہیں کتاب کو منفرد انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔