جاذب نظر، تفریحی اور دلکش، TikTok کی رمضان مہم تفریح ​​کے ساتھ جذبہ ایثار کی نمائندہ ہے

جاذب نظر، تفریحی اور دلکش، TikTok کی رمضان مہم تفریح ​​کے ساتھ جذبہ ایثار کی ...
جاذب نظر، تفریحی اور دلکش، TikTok کی رمضان مہم تفریح ​​کے ساتھ جذبہ ایثار کی نمائندہ ہے

  

کراچی (پروموشنل ریلیز) رمضان کا مقدس مہینہ برکتوں سے نوازنے کے ساتھ ایثار، محبت اور ہمدردی کا درس بھی دیتا ہے۔ سحر سے لے کر افطار تک، ہر دن ایک تہوار کا منظر پیش کرتا ہے، جہاں ہر انسان دوسرے کے لیے خوشیاں تلاش کرتا ہے اور روزہ دار کو سہولیات فراہم کرنے کا خواہاں ہوتا ہے۔

TikTok رمضان 2022 میں اپنے نئے اشتہار کے ذریعے عوام میں جذبہ ایثار اور ہمدلی کے فروغ کے لیے ایک منفرد اور پُرلطف مُہم کی اختراع ڈالی ہے۔ جاذب نظر اور دلکش مہم میں مشہور ڈرامہ اداکارہ عروہ حسین، مَدُھر آواز کے مالک بلال خان، اور مشہور ٹک ٹاکرز رومیسہ خان اور ایمن زمان شامل ہیں۔

@pktiktokofficial Know someone always spreading joy with their acts of kindness? This #MaheRamzan ???? let's #StitchKindness ♬ original sound - TiktokPakistanOfficial

برق رفتار مگر تفریحی اشتہار کا آغاز عروہ ناظرین کو ان لوگوں کے سفر کا تجربہ کرانے کے ساتھ کرتی ہے جو بے لوث اپنا وقت روزہ داروں کے لیے وقف کرتے ہیں۔ عروہ کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے، TikTok کی مزاحیہ تخلیق کار، رومیسا خان ،نے اپنی ویڈیو میں اسلم چاچا کی خدمات کو سراہایا، جو اُس گروہ کے نمائندہ ہے جو محلے کو سحری کے لیے جگانے کے ذمہ دار ہیں۔ TikTok کی طرف سے ان مافوق الفطرمنّادوں کا احترام  قابل ستائش ہے کیونکہ شاید ہی کسی نے اس طرح ان کی کاوشوں کو تسلیم کیا ہو۔

اس کے بعد بےمژل گلوکار بلال خان، رومیسا کی ویڈیو سے پیوستہ، محنتی پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ کس طرح وہ روزے کی حالت میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوتے ہیں۔ یہ تعریفی کلمات ڈیوٹی پر موجود ہزاروں غفار بھائیوں کے لیے تھے، جو گرم موسم اور ماہ رمضان میں مسافروں کی سہولت کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر ایمن زمان پھر ایپ میں موجود فیچر کا استعمال کرتے ہوئے پیغام آگے بڑھاتی ہیں اور ان چھوٹے ریستورانوں اور ہوٹلوں کے کارکنوں کی تعریف کرتی ہیں جو بعدازاں افطار کھانے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے کیونکہ اُس پہر وہ دوسروں کو خوشیاں فراہم کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ افضل بھائی جیسے بہت سے لوگوں نے ٹک ٹاک کی اس رمضان مہم کو یقیناََ ستائشی نظرون سے دیکھا ہوگا۔

 اشتہار کے آخر میں، عروہ ہر TikTok صارف کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ StitchKindness# کے ذریعے رمضان کے دوران اپنےگردونواح میں بسنے والے گمنام ہیروز کو اجاگر کرکے ایثار اور خلوص کے اس سلسلے کو آگے بڑھائیں۔

۳۰ سیکنڈ کا یہ کلپ دراصل مختصر ویڈیو پلیٹ فارم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد کمیونٹیز کو بااختیار بنانا، ان کا احترام لازم و ملزوم رکھنا اور تمام سماجی گرہوں کی حوصلہ آفزائی کرنا ہے۔ TikTok نے اپنے اس متاثر کن طریقے سے بلاشبہ بہت سے نوجوانوں کو ہمدردی ایثار اور محبت کو فروغ دینے کی ترغیب دی ہے۔

مزید :

Ramadan -Ramadan News -سائنس اور ٹیکنالوجی -