ایک اور جانور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔۔۔۔دلچسپ تبصرے شروع

ایک اور جانور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔۔۔۔دلچسپ تبصرے شروع
ایک اور جانور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا۔۔۔۔دلچسپ تبصرے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) کچھ عرصے میں یہ دوسرا واقعہ ہے ، چند دن پہلے جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں گھس گئی تھی  ،کئی دفاتر کو نقصان پہنچایا تھا اور اب ایک بندر  پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔ 

کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ جانوروں نے اچانک پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کیوں کر لیا ۔۔۔؟

کوئی کہہ رہا ہے کہ ""یہ کوئی نئی بات نہیں "۔۔۔۔

کسی کی نظر میں " یہ ان کا بھی گھر ہے ۔۔"

کسی کی رائے میں "یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔"

کوئی یہ کہتا نظر آیا "یہ الارمنگ سیچوئیشن ہے "

کسی کی رائے یہ تھی کہ " جانوروں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی راہ دیکھ لی ہے "

"جیو نیوز " کے مطابق واقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر کے گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر چھت کی دیوار پر گھوم رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک جنگلی بلی  پارلیمنٹ کے آفس میں گھس آئی تھی جسےپولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا تھا۔