کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے2 مزدور جاں بحق

کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے2 مزدور جاں بحق
کیچ میں فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے2 مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدورں کو قتل کردیا۔ 

آج نیوز کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد شاہد ولد محمد صدیق اور محمد نعیم ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ضلعی انتظامیہ نے دونوں مقتولین کی لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم، حالیہ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، نہ ہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کیچ میں دونوں مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

 خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  اپریل میں نوشکی میں بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ایران جانے والی بس کو روک کر شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 زائرین کو قتل کیا تھاجبکہ اکتوبر 2023 میں کیچ کےعلاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے رات کے وقت ٹھیکیدار کے گھر میں سوئے ہوئے 6 مزدوروں کو قتل کردیا تھا۔