مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

مانسہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق اور 6 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔