پنجابی فلم ”شریکا“ میں بہار بیگم کی پر فارمنس کی پذیرائی

پنجابی فلم ”شریکا“ میں بہار بیگم کی پر فارمنس کی پذیرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اے پی پی)سفیر علم اداکارہ بہار بیگم کی نئی زیر نمائش پنجابی فلم ”شریکا“ میں ان کی پر فارمنس پر فلمی حلقوں شو بز صحافیوں اور عوام میں بے پناہ پذیرائی ہو رہی ہے ۔ بہار بیگم نے اس حوالے سے تمام محبت کرنے والوںکا شکریہ ادا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایتکار نے میرے کردار کا صحیح انتخاب کیااور پرستاروں نے میری بھر پور حوصلہ افزائی کی ۔ بہار بیگم نے کہا کہ وہ طویل عرصہ کام کرنے کے باوجود آج بھی ایک طالبہ کی حیثیت سے ہر کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہےں۔ بہار بیگم نے کہا کہ فلم شریکا کے حوالے سے مجھے بے شمار لوگوں کا اچھا رسپارنس ملا ہے جس میں مجھے خوشی ہے اور آج بھی میں یہی کہتی ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری میں اب بھی اچھا اور معیاری کام کرنے والے لوگ موجود ہیں لہذا فلمسازوں کوچاہےے کہ وہ اپنی فلمیں بنائیں اور غیر ملکی ثقافت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

مزید :

کلچر -