میرا کا جلد پریس کانفرنس میں مستقبل کا لائحہ عمل بتانے کااعلان

میرا کا جلد پریس کانفرنس میں مستقبل کا لائحہ عمل بتانے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)فلمسٹار میرا نے فنانسر نہ ملنے پر اپنے تمام وہ پروجیکٹس روک دئیے جن کا وہ مختلف مواقع پر اعلانات کرتی رہی ہیں۔ میرا نے اپنے پروڈکشن ہاو¿س کی سر گرمیاں بھی روک دی ہیں جبکہ ذاتی فلمسازی اور ڈائریکشن کے حوالے سے بھی ان کی باتیں محض اخباری بیانات ثابت ہوئے۔ میرا کی غلط باتوں اور حرکات کی وجہ سے ان کا شوبز دنیا میں امیج بری طرح متاثر ہواہے اور میرا اس سلسلے میں خاصی پریشان اور فکر مند ہےں میرا نے ایک بار پھر جلد پریس کانفرنس کرکے اپنے آئندہ لائحہ عمل بیان کرنے کا بیان دیاہے اوراس حوالے سے بھی تاحال میرا کی طرف سے خاموشی جاری ہے۔

مزید :

کلچر -