عید الفطرکے بعد شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں
لاہور (اے پی پی) عید الفطر کی طویل چھٹیوں کے بعد شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئیں ۔ اس سلسلے میں پی ٹی وی سمیت نجی سیکٹر کے متعدد نئے ڈراموں کی ریکارڈنگ شروع کر دی گئی ۔ پی ٹی وی سے نیا ڈرامہ سیریل ”بلدے دیوے “ کی ریکارڈنگ شروع ہو گئی جبکہ نجی سیکٹر میں بھی پروڈیوسر یاسین ملک ، محمد یامین ملک، ادریس عادل، اور دیگر نے بھی اپنے پروجیکٹس کے آغاز کی منصوبہ بندی مکمل کرلی جبکہ فلم ہدایت کار الطاف حسین ، مسعود بٹ، پرویز رانا اور شہزاد رفیق نے بھی فلموں کی شوٹنگز کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔