یورپ کے بہترین فٹ بالر کا فیصلہ 30 اگست کو ہوگا

یورپ کے بہترین فٹ بالر کا فیصلہ 30 اگست کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مناکو ( نیٹ نیوز) دوسرے یورپیئن ایوارڈ کے فاتح کا فیصلہ 30 اگست کو مناکو میں ہوگا، یورپ کے بہترین فٹ بالر کے لئے ارجنٹائن کے لیونل میسی، اسپین کے آندریا انٹیسا اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ارجنٹائن کے شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی نے گزشتہ سال یہ ایوارڈ رونالڈو اور ہرنانڈز کو شکست دے کر اپنے نام کیا تھا، یورپیئن ایوارڈ کی سالانہ تقریب 30 اگست کو مناکو میں منعقد ہوگی، اس موقع پر چیمپئنز لیگ گروپ مرحلے کے ڈراز کا بھی اعلان کیا جائے گا۔